30 اکتوبر 2014 - 12:40
شام، حمص میں دھماکہ، 7 جاں بحق، 20 زخمی

شام کے حمص صوبے کے حی الزہراء علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حمص کے حی الزہراء شہر میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو فورا نزدیکی اسپتال میں داخل کر دیا ہے۔ 

رشا ٹو ڈے نے شام میں اپنے نمائندے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دو دہشت گردوں نے حی الزہراء علاقے میں کار بم کا دھماکہ کیا جس میں کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ پاس کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
.......

/169